منگلورو میں آٹھ دکانات میں آگ بھڑک اٹھی

منگلورو18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے منگالورو شہر کے سورت کل علاقہ میں عارضی مارکٹ کی آٹھ دکانات میں آگ بھڑک اٹھی ۔یہ واقعہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق تین دکانات بشمول فروٹ کا ایک اسٹال جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا ۔اس واقعہ میں تقریبا دو لاکھ روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔فائر سرویس افسر نے کہاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے ۔

دو فائر بریگیڈ اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔