منڈیلا کی پہلی برسی، یادگاری تقریبات کا انعقاد

جوہانسبرگ ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں آج نسلی امتیاز کے خلاف اور عالمی امن کیلئے مثالی جدوجہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ منڈیلا طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں گزشتہ برس 5 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگاری تقریبات کا آغاز اجتماعی عبادات کے ساتھ جمعہ کی صبح سے ہی ہو گیا تھا۔ پریٹوریا میں منعقدہ مرکزی تقریب ایسا دعائیہ اجتماع تھا، جس میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ یہ تقریب جنوبی افریقی دارالحکومت کے فریڈم پارک کی عمارت میں منعقد ہوئی جو ملک کی آزادی کے ہیروز کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔