منموہن سنگھ کی سالگرہ

نئی دہلی ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے پیشرو ڈاکٹر منموہن سنگھ کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔ ڈاکٹر سنگھ آج ہی کے دن 1932 ء میں غیرمنقسم پنجاب کے علاقہ گہہ میں پیدا ہوئے تھے ۔

جج کوئی وجہہ بتائے بغیر مستعفی
بنگلورو ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک ہائیکورٹ کے جج جسٹس جینت پٹیل مستعفی ہوگئے لیکن اپنے اقدام کی وجہ نہیں بتائی۔ دفتر کرناٹک ہائیکورٹ رجسٹرار جنرل نے بتایا کہ جسٹس پٹیل نے اپنا استعفیٰ گزشتہ روز چیف جسٹس ایس کے مکرجی کو بھیج دیا۔