نے پے تاؤ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج میانمار کی جمہوریت نواز لیڈر آنگ سانگ سوچی سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے یہ ملاقات تیسری بیمسٹک چوٹی کانفرنس کے مقع پر ہوئی۔ اسے خوشگوار اور پرجوش قرار دیا جارہا ہے۔ 68 سالہ سوچی نے نئی دہلی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کی اور دریائے تیستا پر طویل مدت سے زیرالتواء معاہدہ پر دستخط کرنے میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کے دورہ افغانستان کے دوران یہ معاہدہ ہوا تھا۔
ماہی گیرو ںکے مسئلہ سے انسانی بنیادوں پر نمٹا جائے
نے پی تا ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے سے کہا کہ وہ ہندوستانی ماہی گیروں کے مسئلہ کو انسانی بنیادوں سے نمٹیں۔ سری لنکا کے بحریہ نے 32 ہندوستانی ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ ماہی گیر سری لنکا کے آبی علاقہ میں پائے گئے۔ منموہن سنگھ نے آج تیسری بیمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر راجہ پکسے سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے سری لنکا کے بحریہ کی کارروائی کی جانب توجہ دلائی۔ سری لنکا بھی اس موقع پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق قرارداد سے متعلق ہندوستان سے کوئی تیقن حاصل کرنے سے ناکام رہا ہے۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جنگ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے بین الاقوامی آزادانہ تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ قرارداد منظور کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کوبھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دینا ہے۔ مسودہ قرارداد کو آج جنیوا میں انسانی حقوق کونسل نے پیش کیا ہے۔ راجہ پکسے سے ملاقات کے دوران منموہن سنگھ نے ایسا کوئی تیقن نہیں دیا کہ ہندوستان اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دے گا۔