منصفانہ کوٹہ فوائد کیلئے نائب صدرجمہوریہ کی تائید

نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہ کہتے ہوئے تحفظات کے نام میں اصلاحات کی تائید کی کہ تحفظات کے فوائد حاصل کرنے کے مستحق کمیونٹیز کے طبقات میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں صرف چند لوگوں ہی کو اس کا فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظات کی فراہمی میں مختلف ذاتوں کی متناسب نمائندگی ہونی چاہئے تاکہ ان کی آبادی کے لحاظ سے منصفانہ اور متناسب نمائندگی ہو۔