لاہور ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے آج قومی ایرلائنز پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن) کے 13 ملازمین کو مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے 6 کیلو ہیروئن جس کی قیمت 60 ملین روپئے بتائی گئی ہے جو دوبئی اسمگل کی جانے والی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی فلائیٹ PK-203 ہفتہ کے روز دوبئی کی پرواز کیلئے تیار تھی کہ اچانک اینٹی نارکوٹک اسٹاف نے یہ اطلاع ملنے پر کہ طیارہ میں منشیات کی بڑی مقدار چھپائی گئی ہے۔ طیارہ کے تمام مسافرین کو اترنے کی ہدایت کی۔ اس طرح دو گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد 6 کیلو منشیات طیارہ کے بیت الخلاء سے دستیاب ہوئی جس کیلئے ایئرلائنز کے 13 ملازمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔