مندر میں سرقہ کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز)  گاندھی نگر پولیس نے مندر میں سرقہ کرنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ سید مولانا پاشاہ عرف مولا علی ساکن اندرا نگر چندرائن گٹہ مندر کمیٹی چیرمین ایم انجیا کی کار کا ڈرائیور ہے اور اس نے /21 جولائی کی شب مندر میں داخل ہوکر ہونڈی میں موجود 50 ہزار روپئے نقد رقم کا مبینہ سرقہ کرلیا ہے ۔ گاندھی نگر پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مولانا پاشاہ کو تحویل میں لے کر تفتیش کی جس میں اس کے سرقہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرتعیش زندگی بسر کرنے کا عادی کار ڈرائیور نے مندر میں سرقہ کی واردات انجام دی تھی ۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ۔