حیدرآباد۔/29اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی نے انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی تلگودیشم پارٹی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اسپیکر اسمبلی تلنگانہ قانون ساز اسمبلی سے مطالبہ کیا۔ آج قائد تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر ای دیاکر راؤ کی قیادت میں ارکان اسمبلی تلگودیشم پارٹی ( تلنگانہ ) کو ایک وفد نے اسپیکر اسمبلی تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری سے ملاقات کی اور تلگودیشم پارٹی سے انحراف کرکے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تفصیلی یادداشت پیش کی۔ علاوہ ازیں وفد نے اسپیکر اسمبلی تلنگانہ قانون ساز اسمبلی سے کہا کہ وزیر کمرشیل بینکس مسٹر سرینواس یادو کے مطابق وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے چکے ہیں۔ لیکن اسپیکر اسمبلی کی جانب سے مکتوب استعفی کو منظور نہ کئے جانے کی بات کی جارہی ہے۔ وفد نے اسپیکر اسمبلی سے مکتوب استعفی منظور نہ کرنے کی وجہ دریافت کرتے ہوئے فی الفور اسے منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائدین تلگودیشم پارٹی نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی سے انحراف کرکے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی ایم کشن ریڈی، دھرما ریڈی، ٹی کرشنا ریڈی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے پرزور مطالبہ کیا۔