حیدرآباد۔/2 مئی، ( سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر فروخت کئے جانے والے ممنوعہ گٹکھا کے گودام پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 10لاکھ مالیتی گٹکھا اور دیگر تمباکو اشیاء برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس نے 24 سالہ اکشے بوہارا ساکن مشیرآباد کو گرفتار کرلیا جو گٹکھا کے کاروبار میں ملوث تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اکشے اپنے 5 آٹو ڈرائیورس محمد عظیم الدین، کے ملکارجن، دیانند پانڈو رنگ سولنکی، سنجے پانڈورنگ پاٹل اور مرہری سریدھر سولنکی کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکھا فراہم کررہاتھا۔ ٹاسک فورس کو اس بات کا پتہ چلنے پر غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے والے گٹکھے سے لدے ہوئے 3 ٹاٹا ایس آٹوز کو ضبط کرلیا اور 10 لاکھ مالیتی پٹرول برانڈ تمباکو اور گٹکھا برآمد کرلیا۔ ٹاسک فورس نے گرفتار شدہ ملزمین کو شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کردیا۔