کولکتہ ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وہ شنگھائی میں اپنے دورہ چین کے موقع پر صنعتکاروں سے ملاقات کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت خارجہ سے اس سلسلے میں مکتوب وصول ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورہ چین کے موقع پر صنعتکاروں کو مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کا دورہ قومی مفاد کی تکمیل بھی کرے گا کیونکہ چین چاہتا ہے کہ وہ چین کا دورہ کریں۔ انہیں وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے ۔ امکان ہے کہ وہ جون میں یہ دورہ کریں گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی 9 تا /10 جون شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے دورہ کرنے والے ہیں ۔ اس موقع پر چینی تاجروں کا ایک وسیع وفد سرمایہ کاری کی زبردست پیشکش مغربی بنگال سے حاصل کرچکا ہے ۔ پیداواری شعبہ کے علاوہ حفظان صحت ، سیاحت اور اطلاعاتی شعبہ میں سرمایہ کاری کی بات چیت کی جائے گی ۔