ممتاز کالج میں آج جاب میلہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی ساوتھ زون کے ممتاز کالج میں بروز منگل ایک جاب میلہ کا اہتمام کررہی ہے اور یہ جاب میلہ صبح 9 بجے تا شام 5 بجے ممتاز کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں منعقد ہوگا جس میں 18 تا 35 برس کے بے روزگار نوجوان شرکت کے اہل ہوں گے ۔ جاب میلہ میں 10 ویں جماعت کامیاب طلبہ سے لے کر پوسٹ گریجویٹ امیدوار بھی شرکت کرسکتے ہیں علاوہ ازیں پروفیشنل کورس جیسے بی ٹیک امیدوار بھی اہل ہوں گے ۔ جو امیدوار اس جاب میلہ میں رجسٹرڈ کروائیں گے وہ یہاں آنے والی 40 کمپنیوں کے ایچ آر کی جانب سے لیے جانے والے انٹرویوز میں شرکت بھی کرسکیں گے ۔ لہذا جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 سیٹس سی ویز کے ساتھ اس جاب میلہ میں شرکت کریں ۔۔