ممتاز امریکی نژاد شام کے عالم دین و محدث شیخ محمدبن یحییٰ الحسینی النینووی کی حیدرآباد تشریف آوری

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : امریکی نژاد ممتاز شامی اسکالر محدث شیخ محمد بن یحییٰ الحسینی النینووی 14 اور 15 دسمبر کو حیدرآباد میں مختلف موضوعات پر توسیعی لکچرس دیںگے۔ شیخ محمد بن یحییٰ کا سلسلہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے ۔ روزنامہ رہنمائے دکن کے تعاون سے اہلسنہ والینٹرس اسوسی ایشن حیدرآباد نے ان لکچرس کا اہتمام کیا ہے۔ شیخ محمد بن یحییٰ 14دسمبر کو سہ پہر تین بجے اردو مسکن آڈیٹوریم خلوت میں ’’دورِ حاضر اور تصوف‘‘ کے عنوان پر خطاب کریںگے اسی شام ساڑھے چھ بجے بھارتیہ ودیا بھون کنگ کوٹھی میں ’’اسلام اور انسانیت‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل لکچر دیںگے۔ 15دسمبر کو انڈوعرب لیگ کی مسجد رحمت عالم روڈ نمبر 10بنجارہ ہلز میں ڈیڑھ بجے دن ’’مسجد اقصیٰ قرآن اور حدیث میں‘‘ کے زیر عنوان خطاب کریںگے۔ اسی شام ساڑھے چھ بجے صوفی مسجد بالم رائی عیدگاہ پیراڈائز سکندرآباد میں مسلم نوجوانوں کے رول پر لکچر دیںگے۔ ڈاکٹر شیخ نینووی 2000ء سے اٹلانٹا کی مدینہ مسجد میں سینئر اِن ریسیڈنس ہیں۔ وہ برطانیہ، سائوتھ افریقہ، کنیڈا اور امریکہ میں پلانیٹ مرسی اور مدینہ انسٹی ٹیوٹ اینڈ سیمینری کے بانی ڈائرکٹر ہیں۔ شیخ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں‘ وہ یونیورسٹی آف ایلینائس سے مائیکرو بیالوجی میں گریجویشن اور ڈاکٹر آف میڈیسن کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے علوم توحید اور حدیث پر کئی کتابیں تصنیف کیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9032328218/9989691009 پر ربط کریں۔