ممبئی ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لکشمی کاٹیج بلڈنگ پریل وسطی ممبئی میں آج اراضی کے کھلے پلاٹ میں بڑے پیمانہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا لیکن جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ میدان میں پڑا ہوا اسکراپ جلنے لگا تھا ۔ یہ واقعہ 8.30 بجے شب پیش آیا۔ 10 فائرانجن مقام حادثہ پر فوری پہنچ گئے۔ آتش فرو عملہ کے بموجب کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔
یو پی :نئے سال پر سخت حفاظتی انتظامات
متھرا ۔29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مندروں کے شہر متھرا میں ضلعی عہدیداروں نے نئے سال کی رات حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی ہے کیونکہ اس شہر میں نئے سال کے موقع پر کثیر تعداد میں یاتری آگے ہیں۔