ممبئی کے طلباء نے زیر آب چلنے والی گاڑی ایجاد کی

ممبئی ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) یہاں کی ایک انجنیئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اپنے روبوٹک بازوؤں کے ساتھ ایک زیر آب چلنے والی گاڑی تیار کی ہے جسے آئندہ ہفتہ امریکہ میں ہونے والی ایک نمائش میں عوام کے نظارے کیلئے رکھا جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق مکیش پٹیل اسکول آف ٹکنالوجی مینجمنٹ اینڈ انجنیئرنگ میں زیر تعلیم طلباء کی ایک ٹیم نے مذکورہ روبوٹک گاڑی تیار کی ہے اور جسے مشی گن (امریکہ) کی سالانہ میرین اڈوانسڈ ٹکنالوجی ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان سے واحد انسٹی ٹیوٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جو 26 تا 28 جون منعقد کئے جائیں گے جہاں ہندوستانی طلباء کا مقابلہ روس ، اردن ، مصر ، برطانیہ ، پولینڈ ، ہانگ کانگ اور جاپان سے ہوگا ۔ ٹیم رکن دھیریا ستھوارا نے یہ بات بتائی ۔