ممبئی کیس : سات گواہوںکی طلبی

اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کیس کے سات ملزمین بشمول سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کا ٹرائیل منعقد کرنے والی پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ان ساتوں گواہوں کو اگلی سماعت پر طلب کیا ہے جبکہ کیس ریکارڈ آخرکار اُسے پیش کردیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کا ریکارڈ چار ماہ بعد انسداد دہشت گردی عدالت کو بھیج دیا جو اسلام آباد میں ہی واقع ہے ۔ اسطرح یہ کیس میں معمولی پیش رفت ہوئی ہے ۔