ممبئی ۔ /22 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ڈپٹی شاکھا پرمکھ سچن ساونت کو مشرقی کانڈیولی میں آج شام موٹر سیکل سواروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ 46 سالہ ساونت اپنے ساتھی کے ساتھ رائل انفیلڈ پر بیٹھ کر جارہے تھے ۔ وہ رات 8 تا 9 بجے کے درمیان گوگل نگر پہونچے تو پیچھے سے انہیں کسی نے آواز دی وہ پلٹے ہی تھے کہ موٹر سیکل پر سوار دو افراد نے ان کے قریب آکر ان کے سینے میں گولی ماردی ۔ اسی سال جنوری میں شیوسینا کے سابق کارپوریٹر اشوک ساونت کو بھی اسی طرح ہلاک کیا گیا تھا ۔