ممبئی میں ہر ماہ اوسطاً 884 افراد لاپتہ

ممبئی 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) شہر ممبئی میں گذشتہ ایک عشرہ کے دوران ہر ماہ اوسطاً 884 افراد جن میں اکثریت کمسن لڑکیاں ہوتی ہیں لاپتہ ہوجاتے ہیں گو کہ ان میں زیادہ افراد کا پتہ چلالیا جاتا ہے ممبئی پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ اطلاع دی گئی اور بتایا کہ کہ گذشتہ 15 سال کے دوران شہر ممبئی سے جملہ 1,10,547 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جس میں 1,00,429 افراد کا پتہ چلالیا گیا تاہم 10,108 افراد کا حشر معلوم نہیں ہوسکا ۔ سی آئی ڈی ممبئی پولیس کرائم برانچ کے میسنگ پرسن بیورو کے جاری کردہ رپوٹر کے مطابق لاپتہ خواتین بشمول نا بالغ لڑکیوں کی تعداد اور مردوں کے مقابل میں زیادہ ہے ۔ممبئی پولیس کو گذشتہ 10 سال کے دوران موصولہ شکایات کے مطابق جملہ 18,547لڑکیںا ‘37,603 خواتین اور 17,195 لڑکے اور 37,202 مرد لاپتہ ہوگئے تھے اگرچہ کہ پولیس نے یہ اد عاکیا کہ ہر ماہ اوسطا لاپتہ 884 افراد میں سے 90 فیصد کا پتہ چلالیا جاتا ہے ۔تاہم مئی 2015 تک 582 نا بالغ لڑکیوں 2944 خواتین ہنوم گمشدہ ہیں ۔ ممبئی پولیس کے ترجمان دھننجے کلرکنی نے بتایا کہ گمشدہ افراد کا پتہ چلانے کیلئے ایک خصوصی دستہ 24 گھنٹے کام کررہا ہے جس کے باعث 90 فیصد لاپتہ افراد کو بازیاب کرلیا گیا ہے انہو ںنے بتایا کہ ممبئی کے شمالی علاقہ میں سلم بستیوں کی اکثریت ہے جہاں سے گمشدگی کی شکایات زیادہ آتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹکنالوجی اور سوشیل میڈیا کے استعمال سے لاپتہ افراد کی تلاش میں آسانی ہوتی ہے