ممبئی میں گلوبل ہومیوپیتھی میٹ، ہندوستان میزبان

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) ہندوستان اس ماہ 11 اپریل سے دو یومی گلوبل ہومیوپیتھی میٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ ہومیوپیتھس جو پریکٹس کررہے ہوں، تحقیق کار اور سائنٹسٹس فزیکس اور کیمسٹری کے بنیادی میدانوں سے اس دو یومی میٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ’’ہم طبی میدان میں جدید ترقی پر بحث کررہے ہیں۔ ہم زائداز نو ممالک سے سائنسی پیپرس اور مقررین کی توقع کررہے ہیں۔ ان نو ممالک میں کیوبا، برازیل دی یونائیٹیڈ اسٹیٹس اور یوکے شامل ہیں‘‘۔ یہ بات پراوین کمار ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف پریکٹس آف میڈیسن جے ایس پی ایس کالج نے بتائی۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے مخاطبت میں اُنھوں نے کہاکہ میٹنگ کیلئے آرگنائزرس نے آسٹریلیائی تحقیق کاروں کو جنھوں نے (ہومیوپیتھی کی اہمیت پر حال ہی میں کام کیا ہے) مدعو کررہے ہیں۔