ممبئی میں صنعتی یونٹ میں آگ، فائر مین زخمی

ممبئی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مضافات اندھیری میں چہارشنبہ کو صبح کی اولین ساعتوں میں ایک صنعتی یونٹ میں آگ لگ گئی۔ ایک بلدی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فائرمین اس آگ کے شعلوں کو بجھاتے وقت جل کر زخمی ہوگیا جسے فوری دواخانہ لے جایا گیا۔ اس عہدیدار نے کہا کہ اندھیری میں میرال میں SEEPZ انڈسٹریل ایریا میں واقع کمرشیل یونٹ میں صبح 2 بجے آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہاکہ فائر انجنس اور فاٹر ٹینکرس فوری اس مقام پر پہنچ گئے اور صبح 6 بجے تک آگ کے شعلوں کو بجھایا گیا۔