ممبئی منترالیہ میں آتشزدگی

ممبئی۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی میں واقع منترالیہ کامپلیکس میں آتشزدگی کا ایک معمولی واقعہ پیش آیا۔ شہر کے بلدی آفس میں ڈیزاسٹر کنٹرول روم سے وابستہ عہدیداروں نے آج اس بات کی اطلاع دی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے یا جھلسنے کے واقعات پیش نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 11 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے تقریباً 15 منٹ تک کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ قبل ازیں سال 2012ء میں سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کے واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔