ممبئی زہریلی شراب سانحہ، مہلوکین کی تعداد 84 ہوگئی

ممبئی۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملاد زہریلی شراب سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس واقعہ کے سلسلے میں چار عہدیداروں کو معطل کردیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان دھننجئے کلکرنی نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد 84 ہوگئی ہے اور 34 افراد کا شہر کے مختلف ہاسپٹلس میں علاج کیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شب لکشمی نگر سلم بستی نزد گام دیوی جوراسک پارک، مضافاتی ملاد میں پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زہریلی شراب کے سلسلے میں مینکابائی عرف اکا کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اس نے ضمانت حاصل کرلی تھی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی سینئر لیڈر اشوتوش نے کہا کہ یہ واقعہ اگر پیش آتا تو میڈیا واویلا مچاتا اور چیف منسٹر کجریوال سے استعفیٰ کا مطالبہ کرت