ممبئی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 26 نومبر کے ممبئی دہشت گرد حملے جن میں 166 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے، اس کے آج 7 سال کی تکمیل پر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ حکومت مہاراشٹرا اور ممبئی پولیس اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کا آغاز 8 بجے صبح ہوگا۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس اور دیگر وزراء کے علاوہ کمشنر پولیس ممبئی احمد جاوید 26 نومبر سے شہیدوں کی یادگار پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 26 نومبر 2008ء کو 10 پاکستانی دہشت گرد بحری راستہ سے ممبئی پہنچے تھے اور اندھادھند فائرنگ میں 166 افراد بشمول 18 ملازمین پولیس کو ہلاک اور دیگر کئی کو زخمی کردیا تھا۔ حملہ کا آغاز 26 نومبر کو ہوا تھا جو 29 نومبر تک جاری رہا تھا۔ اجمل قصاب واحد دہشت گرد تھا جو زندہ گرفتار کیا جاسکا اور اسے مقدمہ کی تکمیل پر 4 سال بعد 21 نومبر 2012ء کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ 13 نومبر کو پیرس پر دہشت گرد حملہ سے ممبئی قتل عام کی یادیں تازہ ہوگئیں۔