ممبئی 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مکوکہ کی خصوصی عدالت نے انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل اور ان کے ساتھی اسد اللہ اختر کو 2011 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں 18 فبروری تک اے ٹی ایس کی تحویل میں دیا ہے ۔ ان دنوں کو کل ممبئی کی انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ خصوصی وکیل سرکار اُجل نگم نے جج وائی ڈی شنڈے کو بتایا کہ یسین بھٹکل ہی تین طاقتور بم دھماکے کرنے کی سازش رچائی تھی۔ یہ دھماکے 13 جولائی 2011 کو کئے گئے تھے جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے تھے۔ تاہم وکلاء صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اے ٹی ایس کی جانب سے ضمنی تحقیقات کی جارہی ہے اس لئے ملزم کو عدالتی تحویل میں دیا جانا چاہئے ۔