ممبئی دھماکوں کے ملزمین کو کل تک معاوضہ ادا کرنے کا حکم

ممبئی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 2011 کے بم دھماکوں میں مرے چار افراد کے لواحقین کو دو دن کے اندر معاوضہ ادا کردے ۔ عدالت نے ریاستی چیف سکریٹری کو تحقیر عدالت کی نوٹس بھی جاری کی ہے کیونکہ حکومت نے سابقہ عدالتی احکام کے باوجود معاوضہ جاری نہیں کیا ہے ۔ جسٹس ابھئے اوکا کی قیادت والی ایک ڈویژن بنچ نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ 13 جولائی 2011 کو زاویری بازار اور دوسرے علاقوں میں ہوئے بم دھماکوں میں مرنے والے چار متاثرین کے لواحقین کو اندرون دو دن ( 17 ستمبر تک ) معاوضہ ادا کردے ۔