ممبئی حملہ کیس : لکھوی کے وکلاء کا دوگواہوں سے جرح

لاہور۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے اصل سازشی ذہن ذکی الرحمن لکھوی کے وکلاء نے آج پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دو گواہوں سے جرح کی۔ ان دو گواہوں میں مقامی کمپنی کا ایک مالک بھی شامل ہے جس نے لکھوی کے آدمیوں کو 2008ء کے دہشت گرد حملوں کیلئے 8 یاماہا کشتیوں کے انجن فروخت کئے تھے۔ لکھوی کے وکلاء نے اس کمپنی کے مالک سے جرح کرتے ہوئے مختلف سوالات کئے۔ ممبئی حملہ کیس کے ملزمین میں سے ایک ملزم امجد خاں نے جاپانی کمپنی کے انجن فراہم کئے تھے۔ دو گواہوں میں سے ایک نے جو کسٹمس عہدیداروں میں سے ایک ہے، جرح کے دوران بتایا کہ ان کے محکمہ نے جاپان سے درآمد کردہ انجنوں کی تصدیق کرتے ہوئے کلیرینس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔ اس کیلئے کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی گئی تھی۔ ان انجنوں