ممبئی اور حیدرآباد کے شعراء کا حسین امتزاج ’ مشاعرہ ‘

شمیم عباس ( ممبئی ) لکشمن دوبے ( ممبئی ) کی خصوصی آمد، جناب زاہد علی خاں صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( راست ) : سدھ بھاونہ اسوسی ایشن اور جے ڈی سی کے زیر اہتمام مہاراشٹرا کے انتہائی نامور سینئیر شعراء جناب شمیم عباس ، لکشمن دوبے کے اعزاز میں مشاعرہ 2 مئی کو 6-30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال واقع اندرون روزنامہ سیاست زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست منعقد ہوگا ۔ کنوینر مشاعرہ جناب خان اطہر کے بموجب اس موقع پر جناب سید مسکین احمد صدر انجمن محبان اردو کو عالمی مشاعرہ کے کامیاب انعقاد پر تہنیت پیش کی جائے گی ۔ مشاعرہ میں ڈاکٹر فاروق شکیل ، آغا سروش ، نانک سنگھ نشتر ، صوفی سلطان شطاری ، جلال عارف ، اسد الرحمن ظفر ( دوبئی ) ، اطیب اعجاز ، محترمہ تسنیم جوہر ، حنا شہیدی ، الزبتھ کورین ، مونا ، اپنا منتخب کلام سنائیں گے ۔ مہمان شعراء کی پہلی دفعہ حیدرآباد آمد ہورہی ہے ۔ جن کا پوری ادبی اعلیٰ روایات اور حیدرآبادی تہذیب کے ساتھ خیر مقدم کیا جائے گا ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔ دیگر تفصیلات کے لیے جنرل منیجر روزنامہ سیاست جناب میر شجاعت علی سے راست یا فون نمبر 9391019280 پر ربط کریں ۔۔