ممبئی:کمسن بچہ کے اغواء میں ملوث خاتون کی پولیس کو تلاش

ممبئی 3اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے شیواجی مہاراج ٹرمنس سے ایک بچہ کو اغواء کرنے والی ایک خاتون کی ریلوے پولیس کو تلاش ہے جوکہ لگ بھگ تیس سال کی ہے اور اس کے خلاف ایک دومہینے کے بچے کو اغوا کرنے کا معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سنیتا سوند نامی ایک خاتون سی ایس ٹی ایم اسٹیشن کے پیلٹ فارم نمبر 8 پر سورہی تھی،29 اپریل کی رات میں نامعلوم خاتون بچے کو اُس وقت چوری کرکے لے گئی جب وہ سورہے تھے ۔اس عورت کی شناحت گنگا سریش کے طورپر ہوئی ہے ،کیونکہ سی سی ٹی وی کے فوٹیج میں اسے سنیتا اور دوسرے مسافروں کے پاس بیٹھے ہوئے اور بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اس کے بعد 29اپریل کی صبح ملزمہ نے بچہ کو چرالیا جب اس کی ماں سنیتا سورہی تھی۔اور وہ آسن گاؤں جانے والی لوکل ٹرین میں سوار ہوئی ،جی آرپی ایف نے عوام سے اس عورت کے بارے میں معلومات ہونے پر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔