حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز) ملیالم کے سوپر اسٹار مموٹی نے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو سے پرگتی بھون میں ملاقات کی اور شہر حیدرآباد میں 25جولائی کو ہونے والی انٹیک ایوارڈ کی تقریب کے لئے مدعو کیا ۔ذرائع کے مطابق اداکار کے ساتھ پروڈیوسر وجئے چلا بھی تھے جنہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کردہ اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔