نئی دہلی۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں سال 2011ء اور 2014ء کے درمیان بینک اکاؤنٹس کی تعداد میں غیر معمولی 35فیصد سے 53فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے لیکن ملک میں زیرو بیلنس (غیر مستعملہ ) اکاؤنٹس کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے ۔ عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بینک اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ کا صاف مطلب یہ ہے کہ 2011اور 2014ء کے درمیان ہندوستان میں 175ملین افراد نے اپنے بینک کھاتے کھول لئے ہیں ۔ اگست 2014ء میںحکومت کی جانب سے شروع کی گئی پردھان منتری جن دھن یوجنا اسکیم سے بھی کافی فائدہ ہوا اور کئی افراد نے بینک کھاتے کھولے ہیں ۔ حکومت کا مقصد یہی ہے کہ کم از کم ہر خاندان کا ایک بینک کھاتہ ہونا چاہیئے ۔ جنوری 2015ء کے ختم تک 125ملین نئے بینک کھاتے کھولے گئے ۔ اسکیم کے تحت 97 فیصد بینک کھاتے پبلک بینکس میں کھولے گئے اور ان میں تقریباً 72فیصد کھاتے ’’ زیرو بیلنس ‘‘ ہیں ۔ اسی طرح ہندوستان