ملک کی ترقی کے لئے تعلیم ناگزیر:صدرجمہوریہ

گورکھپور: 10 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تعلیم کو ترقی کی کنجی بتاتے ہوئے کہا کہ ‘‘ تعلیم سے ہی ملک کی ترقی ہوگی’’۔مسٹرکوند نے پیر کو یہاں گورکھناتھ مندر کے احاطے میں مہارانا پرتاپ شکچھا پریشد کے یوم تأسیس کے موقع پر منعقد تقریب کے اختتامی اور انعام تقسیم تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ملک کی ترقی ہوگی۔ سماج کے خواندہ ہونے سے ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھے گا۔ ملک کی ترقی کے لئے تعلیم سب سے اہم ہے ۔ تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے ۔مسٹر کووند نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد اترپردیش میں ہی ہے ۔ یہ اپنے آپ میں بڑی ریاست ہے ۔ نوجوانوں کے ذریعہ ریاست کی زخیز زمین، مفید آبی وسائل، بہت بڑا گھریلو بازار اور اچھی کنیکٹیویٹی جیسی متعدد خصائص کا پورا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔