نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی سیاست کو متاثر کرنے والے بوفورس توب سودا گھپلہ معاملے میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے والے بی جے پی کے رہنما اور وکیل اجے اگروال نے بہار کے گورنر ستیہ پال ملک کو آج ایک خط لکھ کر اس گھپلے میں ملوث لیڈروں کے نام ظاہر کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر ملک نے پچھلے دنوں پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی نہایت ایماندار شخص تھے لیکن ان کے ارد گرد رہنے والے تین چار غلط لوگ اس گھپلے کے لئے ذمہ دارتھے ۔ حالانکہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔مسٹر اگروال ین مسٹر ملک کو آج ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر ملک کو بوفورس توپ خریداری گھپلہ میں شامل لوگوں کے نام کو اجاگر کرنا چاہئے ۔ انہوں نے لکھا ہے ” میں گذشتہ تیرہ سال سے سپریم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں بوفورس گھپلہ کے سلسلے میں مقدمات لڑ رہا ہوں ۔ یہ ملک کا پہلا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ تھا۔ سی بی آئی اور میں نے حال ہی پورے گھپلے کی دوبارہ جانچ کے لئے نچلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ اس لئے اگر آپ ان ناموں کو اجاگر کرتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے اپنے خطاب میں ذکر کیا ہے تو اس سے سی بی آئی کو اس معاملے کے گواہوں یں انہیں شامل کرتے ہوئے جانچ کرنا آسان ہوجائے گا۔”انہوں نے لکھا ہے ” کسی ریاست کے گورنر جیسے اعلی آئینی عہد ہ پر فائز شخص کے اس طرح بیان دینے کے بعد آپ کو قوم کے مفاد میں اسے چھپا کر نہیں رکھنا چاہئے ۔