وزیراعظم جی سچ بولیئے : شترو گھن سنہا
نئی دہلی ۔ 23ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند کے بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی سے رافیل سودے پر وضاحب کرنے کی درخواست کی ۔ سنہا نے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ متنازعہ سروے کی حقیقت بتانے کیلئے وزیراعظم کے پاس یہ مناسب وقت ہے ۔ ’’ اب ہمیں کیا کہنا ہے سرجی ‘‘ اس معاملہ پر سچ بتانے کا صحیح اور مناسب وقت ہے ۔ سودے کے ضابطے اور شرائط عام ہونے چاہیئے ۔ کیا سودے کے دوران قیمتوں میں 3 مرتبہ اضافہ کیا گیا ؟ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ وزیراعظم جی سچ بولئے اور ملک سچ جاننا چاہتا ہے ۔ اس سے قبل راشٹریہ جنتادل کے صدر یادو نے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ مترو ! رافیل سودے کے گھال میل اور تال میل کی صحیح جانکاری 125کروڑ ہندوستانیوں کو ملنی چاہیئے کہ نہیں ملنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایماندار چوکیدار ہے تو سچ بتانے میں خود کس بات کا ؟ ۔