ہندوستان میں ایک ریکارڈ، ایم وی ایس ریڈی ایم ڈی ایچ ایم آر ایل
حیدرآباد 30 جولائی (آئی این این) ملک پیٹ میٹرو ریل اوور برج (آر او بی) اندرون 25 یوم تعمیر کیا گیا۔ یہ برج 164 فٹ طویل ہے۔ مختصر عرصہ میں برج کی تعمیر کا ہندوستان میں ایک ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ یہ بات منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی نے بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس برج کی تعمیر کے لئے کئی انجینئرس سے مشاورت کی گئی تو انجینئرس نے اس کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا تھا اور اس کی تعمیر میں بہت احتیاط سے کاکم لینے کا مشورہ دیا تھا۔ کیوں کہ برج کی تعمیر کے دوران ایک کھلا نالہ، ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن اور ریل انڈر برج اور 24 گھنٹے بھاری ٹریفک کی آمد و رفت جیسے مسائل پر قابو پانا ایک مشکل ترین کام تھا۔ دہلی کے ایک انجینئر سی بی کے راؤ جوکہ دہلی میٹرو برج انجینئرنگ کے سابق عہدیدار ہیں نے کہا تھا کہ وہ دہلی میں کبھی بھی اس طرح کی بھاری ٹریفک کو نہیں دیکھا تاہم انھوں نے برج کی تعمیر کے دوران کئی تکنیکی اُمور سے واقف کروایا۔ این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ ملک پیٹ روڈ اوور برج 394 فٹ طویل (120 میٹرس) اور 58 فٹ اونچا ہے۔ اس طرح طرز کا ایک برج کچھ عرصہ قبل بیگم پیٹ میں بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ تعمیر کی کم وقت میں تعمیر اور بناء کسی نقصان کے تعمیر کرنے پر ایل اینڈ ٹی برج انجینئرس کے ایم راؤ اور ایم وائی کنڈلو اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔