ملک پیٹھ اسمبلی کے کانگریسی باغی اور آزاد امیدواراعجاز خاں کے حق میں دستبردار

حیدرآباد 27 اپریل (پریس نوٹ) کانگریس کے باغی امیدوار محمد محمود علی خان عرف اعجاز خان جنھوں نے حلقہ اسمبلی ملک پیٹھ سے بحیثیت آزاد امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھے، 26 اپریل کو کانگریس کے امیدوار جناب وی این ریڈی سے ان کے دفتر واقع سلیم نگر کالونی ملک پیٹھ میں ملاقات کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہوگئے اور اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کامیاب بنانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر جناب وی این ریڈی نے پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر ان کا استقبال کیا اور تیقن دیا کہ وہ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کی عوام کیلئے اور اس حلقہ کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ ہمیشہ خدمت کرتے رہیں گے۔ اعجاز خان نے اپیل کی کہ وہ بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس کے امیدوار حلقہ اسمبلی ملک پیٹ جناب وی این ریڈی کی جیت کو یقینی بنائیں۔