حیدرآباد 11 مارچ (آئی این این) ملک بھر میں سیاسی پارٹیوں کو ہیلی کاپٹروں کی کمی کے باعث مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ پارٹیاں اپنے اہم انتخابی چلانے والے قائدین کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے سے قاصر ہوں گی۔ بزنس ایرکرافٹ آپریٹرس اسوسی ایشن کے صدر روہت کپور کے مطابق عام انتخابات کے دوران ہیلی کاپٹرس کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ 2010 ء میں 48 نئے رجسٹریشن کروائے گئے تھے، اِن میں سے صرف 20 ہیلی کاپٹر ڈی رجسٹرڈ کیا گیا۔ لیکن 2013 ء میں 19 ہیلی کاپٹرس کو ڈی رجسٹرڈ کیا گیا تو صرف 13 ہیلی کاپٹرس کا نیا رجسٹریشن ہوا اِس لئے ملک میں ہیلی کاپٹرس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ میڈیکل ایمرجنسی کے موقع پر ہیلی کاپٹرس کے استعمال سے متعلق اُنھوں نے کہاکہ اِس کے لئے ایر ایمبولنس سرویس اہمیت کی حامل ہے لیکن حکومت نے ہوا بازی کمپنیوں کو ابھی تک اِس کی رقومات ادا نہیں کی ہیں۔