حیدرآباد۔/14ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر پارلیمانی امور و شہری ترقی وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو جرائتمند ہو اور سخت فیصلے کرے اور عوام کو اپنے ساتھ لیکر چلے۔ یہاں انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا آئی سی ایس سنٹر آف ایکسلینس کیلئے سنگ بنیاد کے بعد نائیڈو نے کہاکہ بہتر حکمرانی کے ذریعہ شہری زندگی کے معیار میں اضافہ کیلئے اسمارٹ لیڈر شپ کو فروغ دینے کیلئے قومی سطح کی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔