نئی دہلی ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ملک میں آج موسم سرما کا بارش سے بھرپور دن رہا ۔ ملک کے تقریباً سبھی حصوں میں ہلکی سے تیز بارش ہوتی رہی اور موسم کافی سرد ہوگیا تھا ۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ملک کے تقریباً سب ہی حصوں میں بارش ہوئی ۔ جبکہ جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برف باری بھی ہوئی ہے ۔