وینیزویلا۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وینیزویلا کے صدر نکولس ماد ورو نے نائب امریکی سفیر ٹوڈرابنسن کو مخالف حکومت سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مادورو نے بتایا کہ حکومت کے پاس ٹوڈرابنسن کے خلاف شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ وینیزویلا کے خلاف بعض سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ امریکی نائب سفیر کو دو روز کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بارے میں امریکی حکومت نے فی الحال تبصرہ نہیں کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے صدر مادور کے دوبارہ صدر بننے کو ’’دھاندلی کا نتیجہ‘‘قرار دیا تھا جس کی حکومت وینیزویلا نے سختی سے تردید کی تھی۔