ملٹری کالج آف انجینئرنگ کالج کی کانوکیشن تقریب

28 جون کو سکندرآباد میں مقرر ، گورنر ای ایس این ایل نرسمہن کی شرکت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ملٹری کالج آف انجینئرنگ اینڈ میکانیکل انجینئرنگ ( ایم سی ای ایم ای ) کی 93 ویں کانوکیشن تقریب 28 جون کو کالج ہذا میں منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش ای ایس این ایل نرسمہن شرکت کریں گے ۔ یہ بات دفاع کے عہدیداروں نے بتائی ۔ لیفٹننٹ جنرل پرمجیت سنگھ کمانڈنٹ ایم سی ای ایم ای نے بتایا کہ کانوکیشن تقریب میں سینئیر سیول اور ملٹری کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔ دوران تقریب 400 سرویس پرسنلس اور ان کے ارکان خاندان کو اعزازات پیش کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر نے کانوکیشن میں خطاب کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ ایم سی ای ای ایم ای پورٹل کے تحت 20 آفیسرس کو ٹکنیکل انٹر اسکیم کے انجینئرس کو بھی ڈگریاں دی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ جنرل کمانڈنگ ان چیف آرمی ٹریننگ سے کمانڈ ٹرافی اور ڈائرکٹر جنرل آف ای ایم ای گولڈ میڈل اور کمانڈنٹس سلور میڈلس بھی پیش کئے جائیں گے ۔ طلبہ آفیسرس کی جانب سے تیار کردہ اختراعی پراجکٹس کی نمائش سے گورنر کو واقف کروایا جائے گا ۔ اسی دوران تربیت کی نگرانی کرنے والے میجر جنرل ٹی ایس اے نارائن ڈپٹی کمانڈنٹ اینڈ چیف انسٹرکٹر کالج نے بتایا کہ گورنر کی شرکت طلبہ کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوگی ۔۔