حیدرآباد ۔ 7؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو سکندرآباد ریلوے پولیس کا مراسلہ وصول ہوا جن میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 9 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں ۔ ان مسلم نعشوں کو حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسیلال پیٹ سکندرآباد میں سید عبدالمنان سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ محمد عبدالجلیل اور محمد جعفر کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا حافظ و قاری محمد عبدالحلیم امام و خطیب مسجد مالن بی فتح شاہ نگر نے پڑھائی ۔