افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ایک ترجمان کے مطابق حکومت افغان طالبان تحریک کے امیر ملا محمد عمر کی موت سے متعلق آنے والی نئی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ماضی میں بھی ملا عمر کی ہلاکت کی متعدد بار خبریں آ چکی ہیں تاہم پہلی بار اعلیٰ افغان ذرائع نے ملا عمر کے مرنے کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک افغان طالبان نے اس دعوے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔افغان حکومت اور انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی برس سے مسلسل روپوشی کی زندگی گزانے والے طالبان رہنما ملا عمر دو یا تین برس پہلے ہلاک ہو گئے تھے۔ان اطلاعات پر افغان طالبان کے ترجمان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کیا جائے گا۔