کابل ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کے بانی رہنماؤں میں سے ایک، ملا عبدالغنی برادر کو تنظیم کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزاد کا سیاسی امور کے لیے نائب منتخب کر لیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کی قیادت بھی انھیں سونپی گئی ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم لینے کا مقصد امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کو درست سمت میں رکھنا اور اسے بہتر بنانا ہے۔ادھر بی بی سی فارسی کے مطابق طالبان ذرائع نے بتایا کہ ملا برادر قطر پہنچ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ سال اکتوبر میں ملا برادر کو آٹھ سال حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا تھا۔