کوالالمپور۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لاپتہ ملایشیائی طیارہ کے کئی مسافرین کے مایوس رشتہ داروں نے آج طیارہ کے بارے میں اہم اطلاع دینے والے کو 50لاکھ امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے ‘ جس سے اس طیارہ کی تلاش میں مدد مل سکے جو تین ماہ قبل لاپتہ ہوچکاہے ۔ کئی مسافرین کے خاندانوں کو یقین ہے کہ ملایشیائی عہدیدار اس معاملہ کی پردہ پوشی کررہے ہیں ۔ انہیں اُمید ہے کہ اس خطیر رقم کے پیشکش سے کسی کو ترغیب ہوگی کہ وہ اہم اطلاعات فراہم کریں ۔ تجارتی ہوا بازی یا فوج کے داخلی ذرائع اہم اطلاعات فراہم کرسکتے ہیں ۔ ایم ایچ 370 انعامی مہم کا مقصد کم از کم 50لاکھ امریکی ڈالر جمع کرنا ہے تاکہ اہم معلومات رکھنے والا کوئی شخص اطلاعات فراہم کرنے آگے آئیں۔ یہ رقم ویب سائیٹ پر مالیہ کے بطور عطیہ وصولی کیلئے چلائی جارہی ہے ۔