واشنگٹن۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ’ٹائم‘ میگزین نے دنیا کے طاقتور ’ٹین ایجرز‘ کی فہرست جاری کر دی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کی بیٹیاں، ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ لورڈ اس فہرست میں شامل ہیں۔ کم عمر اسٹارز میں صدر اوباما کی بڑی صاحبزادی 16 سالہ مالیا پہلے نمبر پر ہے۔ 13 سالہ ساشا، نیوزی لینڈ کی 17 سالہ گلوکارہ لورڈ اور پاکستانی ملالہ بھی نمایاں لڑکیاں ہیں۔ میگزین کے مطابق پہلے 25 ٹین ایجرز کی فہرست میں 20 لڑکیاں ہیں۔ لڑکوں میں تین اداکار شامل ہیں۔ ان میں میڈ مین کے 14 سالہ اداکار کیرنن شیپکا، ماڈرن فیملی کے 16 سالہ ریکو روڈریگز اور 17 سالہ چھول گریس موریٹز کے نام نمایاں ہیں۔