ملازمین کی تقسیم پر چیف سکریٹریز کا اجلاس ‘ مرکزی سکریٹری کی شرکت

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) تقسیم ریاست کے بعد تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سرکاری ملازمین کی تقسیم میں مسائل کی یکسوئی کیلئے مرکزکے ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) سکریٹری مسٹر سنجے کوٹھاری نے آج دونوں ریاستوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما، چیف سکریٹری آندھراپردیش آئی وائی آر کرشنا راؤ نے بھی شرکت کی۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ اجلاس میں دونوں ریاستوں کے مابین آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کی تقسیم کے ساتھ پولیس اکیڈیمی کی تقسیم کے علاوہ دیگر موضوعات پر غور کیا گیا ۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مسائل کی یکسوئی ہو جائیگی۔