نئی دہلی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے تمام وزارتوں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ ملازمین کے آدھار نمبر کا سرویس بُک میں اندراج یقینی بنائیں۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کے سرویس بُک میں آدھار نمبر کے اندراج کے سلسلے میں ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔