حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے لیے جو مسابقتی امتحانات ہوں گے ان میں عام معلومات جی کے میں تلنگانہ نئی ریاست کی معلومات ، جغرافیہ ، تاریخ ، معیشت سے متعلق سوالات ہوں گے ۔ چنانچہ انٹر ، ڈگری ، پی جی امیدواروں کے لیے تلنگانہ جنرل نالج کا تمثیلی مسابقتی امتحان اتوار 24 مئی کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ۔ امیدواروں کو تلنگانہ ریاست کی تفصیلات بھی بتائی جائے گی ۔ متلاشیان روزگار کے لیے یہ نہایت اہم اور مفید امتحان رہے گا ۔ جس میں شریک ہو کر سرکاری ملازمت کے امتحانات کی تیاری کرسکتے ہیں ۔۔