ملازمتوں کے حصول کے لیے ویب سائٹ متعارف

حیدرآباد۔ 16 مئی (سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش کا فی مشکل ہوتی ہے اورخاص کر ایسے افراد کے لئے جو کہ اس شعبے میں زیادہ تجربہ نہیں رکھتے ان کیلئے بہتر ملازمت حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ، ویسے تو مارکیٹ میں ملازمتیں دستیاب ہوتی ہیں اور کمپنیاں اہل امیدوار وں کی خود بھی تلاش میں رہتی ہیں لیکن کمپنیوں سے زیادہ دہ ملا زمت کے متلاشیان کے لیے اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے اعتبار سے ملازمت حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ہندوستان میں ایک سروے کے مطابق ملازمت کے متلاشیان میں 20 فیصد سے بھی کم افراد ملازمت کی تلاش میں آن لائن سہولت سے استفادہ کرتے ہیں جبکہ 46 فیصد سے زیادہ افراد ملازمت کے حصول میں اپنے دوست احباب کے مشوروں سے استفادہ کرتے ہیں۔ملازمت کے متلاشیان کے ویسے تو کئی مسائل موجود ہیں جن میں خاص کر ملازمت کے حصول کا پہلا مرحلے انٹرویو اور اس کے سوالات کے بعد تنخواہ کے مقرر کیے جانے کے لیے اعلی ٰ حکام سے تبادلہ خیال و غیرہ اہم امور ہوتے ہیں۔ان تمام مسائل کے پیش نظر ہندوستان میں کریئر گائیڈ کے لئے مشہور کمپنی انڈیڈ انڈیا جو طلباء اور ملازمتوں کی تلاش کرنے والے افراد کو رہنمائی فراہم کرتی ہے اس نے اب ملازمت کے متلاشیان کی آسانی کے لئے ویب سائٹ بھی لانچ کیا ہے جو کہ کرئیر گائیڈ کے نام سے موجود ہے۔ ملازمت کے حصول میں مدد کیلئے اس ویب سائٹ تک رسائی کیلئے مندرجہ لنک https://www.indeed.co.in/career-advice استعمال کریں۔