ملائیشیا میں زلزلہ ، 13 ہلاکتیں

کنداسالگ ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملائیشیا کے کوہ کنا بالو میں ایک طاقتور زلزلہ کے نتیجہ میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور دیگر آٹھ لاپتہ ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کی بلند ترین چوٹی پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔

نیپال میں ایک گاؤں سے
53 ڈھانچے برآمد
کٹھمنڈو 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں 25 اپریل کو آئے ہلاکت خیز زلزلہ کے بعد سے لاپتہ 53 افراد کے ڈھانچے آج ایک عمارت کے ملبہ سے دستیاب ہوئے ہیں جن میںتین بیرونی باشندوں کے ڈھانچے بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نیپالی فوج نے ایک معروف تفریحی پہاڑی مقام سے یہ ڈھانچے برآمد کئے ہیں۔ نیپالی فوج کی مختلف ٹیموں نے 53 ڈھانچے ایک پہاڑی اور تفریحی مقام سے برآمد کئے ہیں جہاںکئی افراد لاپتہ ہوگئے تھے ۔