کوالالمپور ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب مشتبہ تارکین وطن کی 139 اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ قومی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر کا کہنا ہے کہ یہ قبریں انسانی سمگلنگ کے 28 کیمپوں میں 11 سے 23 مئی کے درمیان چلائی جانے والی مہم کے نتیجے میں ملی ہیں اور کچھ قبروں میں ایک سے زیادہ نعشیں بھی ہو سکتی ہیں۔